سکواش کے نامور کھلاڑی ہاشم خان چل بسے
Page 1 of 1 • Share
سکواش کے نامور کھلاڑی ہاشم خان چل بسے
[You must be registered and logged in to see this image.]
سکواش کے کھیل میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔
ہاشم خان نے بیٹے محمد نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال پیر کی شب حرکتِ قلب بند ہو جانے سے ہوا۔
ان کی عمر 100 برس کے لگ بھگ تھی۔
پشاور کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیدا ہونے والے ہاشم خان سکواش کی دنیا کا اہم مقابلہ برٹش اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
انھوں نے اپنے کریئر میں 1951 سے 1958 تک سات مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا اور ایک مرتبہ انھیں فائنل میں شکست ہوئی۔
جب ہاشم خان نے پہلی مرتبہ برٹش اوپن جیتا تو ان کی عمر 37 برس تھی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 1960 کی دہائی میں ہاشم خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکی ریاست کولوراڈو منتقل ہوگئے تھے جہاں انھوں نے سکواش کی کوچنگ شروع کر دی تھی۔
بعدازاں انھوں نے امریکہ میں ہی پروفیشنل سکواش بھی کھیلی اور 90 برس کی عمر تک مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔
ہاشم خان کے چھوٹے بھائی اعظم خان بھی سکواش کے سابق عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں۔
اپنے زمانۂ عروج میں اکثر و بیشتر یہ دونوں بھائی عالمی مقابلوں کے فائنلز میں مدِمقابل ہوا کرتے تھے جسے برطانوی میڈیا نے ’سکواش فیملی افیئر‘ کا نام دیا تھا۔
Victoria333- Monstars
-
Posts : 267
Join date : 2013-05-12
Age : 35
Location : Victoria
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Mon Nov 25, 2024 6:33 am by ali001
» Ellipsis News: Stay Informed
Sat Nov 23, 2024 2:01 pm by ali001
» Goorevi App
Thu Nov 21, 2024 6:50 pm by ali001
» AMERICA EARNS! - Gift Card App
Mon Nov 18, 2024 11:07 am by ali001
» Kanba - Manage your Tasks
Thu Nov 14, 2024 12:21 pm by ali001
» Hemangiom'App
Tue Nov 05, 2024 11:25 am by ali001
» MindfulMe - Mental Health App
Mon Nov 04, 2024 10:50 am by ali001
» Learn Candlestick Patterns
Tue Oct 15, 2024 5:51 am by ali001
» Woh Pagal Si Episode 52 to 62 - Top Pakistani Drama
Sat Sep 21, 2024 6:26 pm by Mir Emmad Ali Khan Domki