موت کی فضیلت

View previous topic View next topic Go down

GMT - 3 Hours موت کی فضیلت

Post by yaad on Thu Sep 22, 2011 10:47 am

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ


موت کی فضیلت کا بیان


حاکم نے " مستدرک " میں اور طبرانی نے کبیر میں اور ابن مبارک نے زہد میں اور بیہقی نے " شعب الایمان " میں عبداللہ بن طہر سے روایت کی کہ رسول[You must be registered and logged in to see this image.] نے فرمایا کہ موت مومن کا تحفہ ہے ـ اس قسم کی حدیث دیلمی نے مسند فردوس میں نقل کی ـ

دیلمی و بیہقی نے " شعب الایمان " میں حضرت عائشہ[You must be registered and logged in to see this image.] سے روایت کی کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ موت غنیمت ہے ، گناہ مصیبت ہے ، محتاجی راحت ہے ، مالداری عذاب ہے ، عقل خدائی ہدیہ ہے ، جہالت گمراہی ہے ، اطاعت آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، خدا کی مشیت سے رونا نجات ہے ، اور ہنسنا ہلاکت ہے اور گناہ سے توبہ کرنے والا اس کی طرح ہے جو بے گناہ ہو ـ

احمد اور سعید بن منصور نے اپنی سنن میں صحیح سند سے محمود بن بسیہ سے روایت کی کہ نبی[You must be registered and logged in to see this image.] نے فرمایا کہ دو چیزوں کو انسان برا سمجھتا ہے ـ موت کو برا سمجھتا ہے حالانکہ موت اس کے لئے فتنہ سے بہتر ہے ـ مال کی کمی کو برا سمجھتا ہے حالانکہ مال کی کمی سے قیامت میں حساب میں کمی ہو گی ـ

نسائی ، طبرانی ، اور ابن ابی الدنیا نے عبادہ بن صامت سے روایت کی کہ رسول[You must be registered and logged in to see this image.] نے فرمایا کہ جو بھی جان روئے زمین پر مرتی ہے اس کے لئے اس کے رب کے پاس بھلائی ہے اور وہ واپس آنا نہیں چاہتی ، خواہ اس کو تمام دنیا اور ما فیھا ، دے دی جائے سوائے شہید کے ، کیوں کہ وہ بار بار آنے کی تمنا کرتا ہے تاکہ ثواب عظیم پائے ـ

مروزی ابن ابی الدنیا اور بیہقی نے " شعب الایمان " میں ابن مسعود سے روایت کی کہ دو چیزیں بہت بہتر ہیں ، محتاجی اور موت ـ

ابن ابی الدنیا نے مالک بن مغول سے روایت کی کہ سب سے پہلی چیز خوشی کی جو مومن کو حاصل ہو گی وہ موت ہے کیونکہ اس میں وہ اللہ کا ثواب اور اس کا کرم دیکھتا ہے ـ

طبرانی نے ابو مالک اشعری سے روایت کی کہ رسول[You must be registered and logged in to see this image.] نے فرمایا کہ اے اللہ ! جو لوگ مجھے رسول جانتے ہیں ان کے دل میں موت کی محبت ڈال دے ـ

طبرانی نے " ترغیب " میں حضرت انس سے روایت کی کہ نبی نے ان سے فرمایا اگر تم میری وصیت یاد رکھو تو وہ یہ ہے کہ موت
سے زا‏ئد پسندیدہ چیز تمہارے نزدیک کوئی نہ ہو ـ

ابن ماجہ نے حضرت عمر سے روایت کی کہ رسول[You must be registered and logged in to see this image.] سے دریافت کیا گیا سب سے عقلمند کون ہے ؟ آپ[You must be registered and logged in to see this image.] نے فرمایا جو موت کو سب سے زائد یاد رکھے اور موت کے بعد کیلئے سب سے اچھی تیاری کرے ، یہ ہے عقل مند ـ


شرح الصدور




avatar
yaad
Monstars
Monstars

Posts : 773
Join date : 2011-02-24

Back to top Go down

GMT - 3 Hours Re: موت کی فضیلت

Post by yaad on Thu Sep 22, 2011 10:48 am

سبحان اللہ۔۔۔ ماشآءاللہ۔۔۔
avatar
yaad
Monstars
Monstars

Posts : 773
Join date : 2011-02-24

Back to top Go down

GMT - 3 Hours Re: موت کی فضیلت

Post by ~*Cute_Girl*~ on Tue Sep 27, 2011 9:52 pm

[You must be registered and logged in to see this image.]
avatar
~*Cute_Girl*~
Monstars
Monstars

Aries Horse
Posts : 76
Join date : 2011-07-12
Age : 27
Location : virtual position

http://virtualposition.forumotion.net

Back to top Go down

GMT - 3 Hours Re: موت کی فضیلت

Post by Sponsored content


Sponsored content


Back to top Go down

View previous topic View next topic Back to top


Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum