کافروں کی شان اور طمطراق نہ دیکھو Dunya kafir keleay Jannat hai

View previous topic View next topic Go down

GMT - 3 Hours کافروں کی شان اور طمطراق نہ دیکھو Dunya kafir keleay Jannat hai

Post by yaad on Thu Sep 22, 2011 10:04 am


پارہ 16،سورہ طٰہٰ، میں اللہ عزوجل کا فرمان عبرت نشان ہے۔

اور اے سننے والے اپنی آنکھیں نہ پھیلا اس کی طرف جو ہم نے کافروں کے جوڑوں کو برتنے کے لئے دی ہے جیتی دنیا کی تازگی (ف203) کہ ہم انہیں اس کے سبب فتنہ میں ڈالیں(ف204) اور تیرے رب کا رزق (ف205) سب سے اچھا اور سب سے دیرپا ہے
تفسیر خزائن العرفان:۔(ف203)یعنی اصناف و اقسام یہود و نصاری وغیرہ کو جو دنیوی سازو و سامان دیا ہے مومن کو چاہیے کہ اس کو استحسان و اعجاب کی نظر سے نہ دیکھے ۔حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نافرمانوں کے طمطراق نہ دیکھو لیکن یہ دیکھو کہ گناہ اور معصیتکی ذلت کس طرح ان کی گردنوں سے نمودار ہے۔(ف204)اس طرح کہ جتنی ان پر نعمت زیادہ ہو اتنی ہی ان کی سرکشی اور ان کا طُغیان بڑھے اور وہ سزائے آخرت کی سزاوار ہوں ۔(ف205)یعنی جنّت اور اس کی نعمتیں ۔

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور خود اس پر ثابت رہ کچھ ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے (ف206) ہم تجھے روزی دیں گے (ف207) اور انجام کا بَھلا پرہیزگاری کے لئے
تفسیر خزائن العرفان:۔(ف206)اور اس کا مکلَّف نہیں کرتے کہ ہماری خَلق کو روزی دے یا اپنے نفس اور اپنے اہل کی روزی کا ذمہ دار ہو بلکہ ۔(ف207)اور انہیں بھی ، تو روزی کے غم میں نہ پڑ ، اپنے دل کو امرِ آخرت کے لئے فارغ رکھ کہ جو اللہ کے کام میں ہوتا ہے اللہ اس کی کارسازی کرتا ہے ۔
avatar
yaad
A-Group
A-Group

Posts : 773
Join date : 2011-02-24

Back to top Go down

GMT - 3 Hours Re: کافروں کی شان اور طمطراق نہ دیکھو Dunya kafir keleay Jannat hai

Post by yaad on Thu Sep 22, 2011 10:05 am

[You must be registered and logged in to see this image.]
avatar
yaad
A-Group
A-Group

Posts : 773
Join date : 2011-02-24

Back to top Go down

View previous topic View next topic Back to top


Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum